Cricket

Islam

Post Page Advertisement [Top]




محمد رضوان


 قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان میں تو ہم ملک وقوم کیلئے کھیلتے ہیں لیکن باہر ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں۔ اگر میں کہوں کہ ہمارا ویرات کوہلی اور ہمارا پجارا تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا۔

اپنے ایک انٹرویو میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہماری ایک فیملی ہے۔ اگر ہمارا کوئی سگا بھائی آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے کھیل رہا ہوگا تو ہماری کوشش یہی ہوگی کہ اسے آئوٹ کرنا ہے کیونکہ اس وقت ہم اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہوتے ہیں۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے درمیان کھیل کی جنگ صرف گرائونڈ کی حد تک ہوتی ہے، باہر ہم سب دوست اور ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں۔ اگر میں یہ کہوں کہ ہمارا ویرات کوہلی، ہمارا پجارا اور ہمارا جوروٹ تو یہ کہنا کسی طور غلط نہیں ہوگا۔ 



ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی اسی طرح سے ہم سے ملتے ہیں جیسے ہماری ان کیلئے مثبت سوچ ہوتی ہے۔ محمد رضوان نے کہا کہ جہاں تک میری اور پجارا کی بات ہے تو مجھے تو ابھی تک ایسا کچھ عجیب نہیں لگا کہ وہ انڈیا سے تعلق رکھتے ہیں اور نہ ہی ان کی میرے بارے میں یہ سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ میری عادت ہے کہ میں انڈین کھلاڑی پجارا سے مذاق کرتا اور اسے تنگ کرتا رہتا ہوں۔ مگر وہ انتہائی بااخلاق اور محبت کرنے والا انسان ہے۔ اس کا کرکٹ پر فوکس اور کنسنٹریشن کمال کا ہے۔ میں نے یونس بھائی، فواد عالم اور پجارا کے علاوہ ایسی چیز کسی اور میں نہیں دیکھی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]

| HOME | ABOUT | CONTACT US | AZAN | TILAWAT-E-QURAN | BAYAN | ISLAMIC STORIES | HAMD-O-NAAT | MOLANA TARIQ JAMEEL |
| MUFTI TARIQ MASOOD | MUFTI ANAS YOUNUS | HAFIZ ABDUL BASIT | OTHERS HAMD-O-NAAT | MUFTI ANAS YOUNUS (AUDIO) |


| Designed by Muhammad kamran Yousuf Colorlib
}